صدر ایران مسعود پزشکیان نے آج صبح (1مارچ ) 2025 کو ارنا نیوز ایجنسی کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا ہاوس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
صدر ایران نے ارنا کے CEO حسین جابری انصاری، منیجرز، ایڈیٹرز، رپورٹرز، کیمرہ مین اور ارنا سے متعلقہ عملے سے بھی ملاقات اور صحافیوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔
90ویں سالگرہ کے اس موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ارنا کی تاریخ پر مبنی کتاب کی نقاب کشائی کی گئی۔
پارس ایجنسی کے نام سے ایک دفتر 1934 وزارت خارجہ میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ دفتر فارسی اور فرانسیسی زبان میں صبح اور شام کو ملکی و غیر ملکی حکام اور خبر رساں ایجنسیوں اور اخبارات کو خبریں ارسال کرتا تھا۔ مزید برآں ارنا کے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی، رائٹرز، ایسوسی ایٹڈ پریس، یونائیٹڈ پریس، اور اناطولیہ کے ساتھ خبروں کے معاہدے تھے۔
پارس ایجنسی 1934 سے مختلف زبانوں میں خبر رساں ایجنسیوں، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور پریس کی خبروں کا ترجمہ اور اشاعت کر رہی ہے۔
1980 میں اسلامی انقلاب کے بعد، ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور ایجنسی کا نام تبدیل کر کے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) رکھ دیا گیا۔