اسلام آباد (ارنا) پاکستانی فوج کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر اور سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اسٹرائیک آپریشن میں کم از کم 12 دہشت گرد ہلاک اور 18 فوجی جاں بحق ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ سے ہفتے کے روز IRNA کی ایک رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی فورسز کا آپریشن قلات کے قریب علیحدگی پسند دہشت گرد عناصر کی جانب سے مواصلاتی نظام بند کرنے کی سازش کے بعد کیا گیا۔

پاک فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے نہ صرف دہشت پیدا کر کے مقامی باشندوں کی روزمرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا بلکہ ساتھ ہی ساتھ امن و سلامتی کو بھی چیلنج کیا تھا۔ اس خطرے پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر فوجی آپریشن کیا گیا۔

اس آپریشن میں کم از کم 12 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 18 پاکستانی فوجی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گزشتہ روز، شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا میں فوجی دستوں کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ مل کر صوبہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو تباہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے بہادر سپاہیوں کی ایسی بے لوث قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاوا دیتی ہیں۔