اسلام آباد/ ارنا- ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر کہا کہ تہران اور اسلام آباد نے مشترکہ سرحدوں کو تجارت اور خوشحالی کی سرحدیں بنانے پر اتفاق حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات اور گفتگو کے بعد ارنا کے رپورٹر کو بتایا کہ ایران کے فوجی وفد نے پاکستان کی فوج کے سربراہ، فضائیہ کے کمانڈر، وزیر اعظم، صدر جمہوریہ اور وزیر دفاع سے ملاقات اور گفتگو کی۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ متعدد مسائل من جملہ سرحدی سیکورٹی میں اضافہ اور ان سرحدوں کو تجارت، خوشحالی اور سکون کی سرحدیں بنانے پر اتفاق حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کیے گئے۔

چیف آف اسٹاف باقری نے کہا کہ پاکستان کی بحریہ کی میزبانی میں "امان-25" نام کی بحری فوجی مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شمولیت کی دعوت بھی دی گئی جسے ہم نے قبول کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی فوجی اور سیاسی قیادت سے علاقائی معاملات من جملہ افغانستان کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔