تہران-ارنا-ایران اور روس کے صدور مسعود پزشکیان اور ولادیمیر پوتین نے جمعہ 18 جنوری 2024 کو کریملن ہاوس میں ایک تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ جامع اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے۔

ایک تمہید اور 47 شقوں پر مشتمل اس معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ماسکو کے سرکاری دورے کے دوران  پزشکیان اور پوتین نے دستخط کیے یہ ایک ایسا معاہدہ ہے  جو دونوں ممالک کے صدور کے بقول تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون  خاص طور پر اقتصادی شعبے میں نئے قسم کے تعلقات کا آغاز ہے۔

یہ تقریب ایران و روس کے اعلی وفود کی شرکت میں منعقد ہوئی اور اس کی سربراہی دونوں ملکوں کے صدور کر رہے تھے۔

دونوں ممالک کے صدورنے اس ملاقات کے اختتام پر متعدد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔