صیہونی فوج نے آج (منگل) صبح داغے گئے یمنی میزائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ائیر ڈیفنس کی کوششوں کا اعلان کیا اور ایک بیان میں میزائل کو مار گرانے کے امکان کا دعویٰ کیا۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق، یمن سے داغے گئے میزائل کے خوف سے پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے 11 صہیونی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال کی ایمرجنسی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
دریں اثناء یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا کہ یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے مقبوضہ یافا میں ایک اہم اسرائیلی اڈے کو سپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔