میڈیا رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی کے اندر زمینی لڑائیوں میں 405 صیہونی فوجی مارے گئے جبکہ 100 روز قبل شمالی غزہ پٹی میں شروع ہونے والے صیہونی فوجی آپریشن کے دوران 55 فوجی ہلاک ہوئے۔
صیہونی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بیت حانون میں مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 15 صیہونی فوجیوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 5617 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 833 کی حالت تشویشناک ہے۔