انہوں نے اس موقع پر ایران اور آرمینیا کے تاریخی اور گہرے سماجی تعلقات پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صنعت، زراعت، نینو اور بایوٹیکنالوجی سمیت سائنس اور صنعت کے مختلف شعبوں میں اپنے تجربے آرمینیا کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔
علی اکبر احمدیان نے اس موقع پر سیاسی، اقتصادی اور دفاعی میدانوں میں تعلقات میں فروغ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے باہمی تعاون کی موجودہ رفتار کو مناسب قرار دیا۔
انہوں نے غیرعلاقائی طاقتوں کو اس خطے میں مداخلت سے باز رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غیرعلاقائی فورسز کی موجودگی نہ صرف مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوگی بلکہ سیاسی اور سیکورٹی معاملات کو اور بھی پیچیدہ بنا دے گی۔
اس موقع پر آرمینیا کے وزیر اعظم نے بھی شمال- جنوب ٹرانزٹ کوریڈور کے منصوبے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی خواہش مندی ظاہر کرتے ہوئے تہران اور یریوان کی تجارت کی سطح 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے ایران کے مرحوم صدر، شہید سید ابراہیم رئیسی کی یاد کو بھی تازہ کیا۔