متاثرین کے خاندانوں، حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، بقائی نے دہشت گردی کو روکنے اور ایسے واقعات سے نبرد آزما ہونے کے لیے موثر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
کل بروز 4 جنوری 2025، تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں کراچی سے تربت جانے والی بس میں بم دھماکے کا حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے 4 افراد جاں بحق اور 32 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جب کہ 8 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
مذکورہ بس میں سیکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔