صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے پیغام میں کہا گیا ہے: میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور ہندوستان کی حکومت و عوام کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹرمن موہن سنگھ ہندوستان کے لئے دور اندیشی سے معمور قائدانہ کردار کے حامل اور ایران و ہندوستان کی قوموں کے درمیان تعلقات کے زبردست حامی تھے۔
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ، جنہیں ملک کی اقتصادی اصلاحات کے معمار کے طور پر جانا جاتا ہے، جمعرات کی 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کانگریس پارٹی کے ایک تجربہ کار رہنما کے طور پر من موہن سنگھ، 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر رہے۔