حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ دعویٰ کہ شہید ھنیہ کو تہران میں ان کی سرکاری رہائش گاہ میں بم کے ذریعے قتل کیا گیا بالکل بے بنیاد ہے۔
حماس اور ایران کے سیکورٹی اداروں کی مشترکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کارروائی 7.5 کلو گرام وزنی گائیڈڈ میزائل داغ کر کی گئی جس نے براہ راست شہید ھنیہ کے موبائل فون کو نشانہ بنایا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا دعوی اس قابض حکمومت کے واضح جرم سے رائے عامہ کو ہٹانے کی ایک بے نتیجہ کوشش ہے جس نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سرکاری ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔