تہران - ارنا - لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دمشق کے نئے حکمرانوں کی حمایت کے لیے امریکی شرط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 مجتبیٰ امانی نے ایک پر لکھا: امریکہ نے الجولانی کے ساتھ اپنے نمائندے کی ملاقات کے بعد یہ شرط رکھی کہ شام کی نئی حکومت کو امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لیے شام میں  ایران کو کوئی کردار نہیں دینا چاہیے۔  

انھوں نے کہا: اطلاع ہے کہ انھوں نے 2011-2013 میں اخوان المسلمون کو یہی مشورہ دیا تھا اور یہی شرط مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے سامنے بھی رکھی تھی۔

امانی نے مزید کہا: جب انہوں نے دیکھا کہ مرسی اکیلے پڑ گئے ہیں، اور اب امریکیوں کی جانب سے غداری کا وقت آ گیا ہے توجو ہونا تھا،وہ ہوا اور ان کے مستقبل کا تعین اسی انداز میں ہوا۔