اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2024 - 10:43

تہران (ارنا) مغربی کنارے میں صیہونی فوجی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے مغربی کنارے کے شمال میں بلاطہ کیمپ پر صیہونی فوجی حملے کے دوران ایک 80 سالہ معمر فلسطینی خاتون حلیمہ صالح ابولیل (جن کے سینے اور ٹانگ میں گولیاں لگیں) اور ایک نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی فوج نے طولکرم کیمپ میں ایک کار پر بھی بمباری کی جسکے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 3 دیگر زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون نے طولکرم کیمپ میں ایک فلسطینی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔