تہران (ارنا) غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر جلد دستخط ہونے کے بارے میں کچھ خبروں کی اشاعت کے ساتھ ہی حماس نے تاکید کی ہے کہ یہ معاہدہ اسی صورت میں ممکن ہے جب صیہونی حکومت کی نئی شرائط نہ ہوں۔

تحریک حماس نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کو صیہونی حکومت کی طرف سے نئی شرائط کے عدم تعین سے مشروط کیا ہے۔

حماس نے تاکید کی کہ آج دوحہ میں قطر اور مصرکی ثالثی سے مثبت اور سنجیدہ مذاکرات کے سائے میں جنگ بندی کا کوئی بھی معاہدہ اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے بشرطیکہ قابض حکومت نئی شرائط طے نہ کرے۔