اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں مزید کہا: یہ حملے سن 1961 اور 1963 میں ویانا کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے جن میں سفارتی مقامات اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بات کہی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران اس بات پر زور دیتا ہے کہ سفارتی مقامات اور نمائندوں کے تحفظ کے کنونشنوں کا ہمیشہ بین الاقوامی قانون کے مطابق احترام کیا جانا چاہیے۔ کسی بھی فرد، گروہ یا حکومت کو ایسے جرم کا ارتکاب کرنے یا اس میں سہولت فراہم کرنے کا حق نہیں ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں اور سفارتی عملے اور مقامات کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اس طرح کے حملوں کے اعادے کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔