ارنا کے خارجہ پالیسی گروپ کے مطابق، مجتبیٰ امانی نے آج صبح 12 نومبر 2024 کو لبنان جانے سے پہلے سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی سفیر جنہیں بیروت میں پیجر کے دہشت گردانہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے تہران لایا گیا تھا، صحت یاب ہونے کے بعد بیروت میں مشن کے لیے روانہ ہوں گے۔
عراقچی نے لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے اور سیاسی اور بین الاقوامی ذرائع کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا اور بیروت میں ایرانی سفیر کو آئندہ کے لیے ضروری ہدایات سے آگاہ کیا۔