تہران – ارنا – یمن کے المسیرہ نیوز چینل کے چیف ایڈیٹرنے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ اسرائيل کو حتمی شکست دینے کے راستے پر پہلے سے زیادہ طاقتور پوزیشن میں ہے کہا ہے کہ اگر ایران کا اسلامی انقلاب نہ ہوتا تو فلسطین ختم ہوگیا ہوتا

  المسیرہ نیوز چینل کے چیف ایڈیٹر علی شرف المحطوری نے سنیچر کو تہران میں مکتب نصراللہ کے زیر عنوان بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ارنا سے بات چیت میں کہا کہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ زیادہ طاقتور ہوگئی ہے اور خدا چاہے گا تو اور زیادہ طاقتور ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ یقینا اسرائيل کو شکست دے گی اور دنیا میں امن وسلامتی بحال کرے گی۔

یمن کے المسیرہ نیوز چینل کے چیف ایڈیٹر نے اس انٹرویو میں، استقامتی اور جہاد محاذ کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کی بنیادی حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اگر اسلامی انقلاب نہ ہوتا تو فلسطین ختم ہوجاتا۔

 یمن کے اس ممتاز صحافی نے میدان جنگ میں صیہونی فوجیوں کے مقابلے میں استقامتی محاذ کے مجاہدین کی کامیابیوں کو قابل تعریف بتایا اور کہا کہ یہ جںگ فلسطین، غزہ، لبنان، یمن اور عراق کی فتح پر ختم ہوگی۔  

انھوں نے کہا کہ اذن خدا سے شکست اسرائيل اور امریکا کا مقدر ہے۔

علی شرف المحطوری نے کہا کہ یمن غزہ اور لبنان کا پوری طاقت سے ساتھ دے رہا ہے اور شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدا کے خون کا بدلہ صیہونی حکومت سے لے کر رہے گا۔