حسین جابری انصاری نے ہفتہ کے روز ایکس نیٹ ورک پر لکھا کہ بعض غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے عوام آج صبح غاصب اور جارح صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے بعض مقامات کو نشانہ بنانے کے اقدامات سے پریشان ہیں، جبکہ تصویریں ایک مختلف حقیقت دکھا رہی ہیں، صیہونی حکومتی عہدیداروں نے ایران پر حملہ کرنے کا حکم جاری کیا تو ان کے چہروں پر پریشانی عیاں ہے۔