اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2024 - 09:27

استنبول (IRNA) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک وفد کے ہمراہ جنوبی قفقاز فورم کے تیسرے دور کے اجلاس میں شرکت کے لیے استنبول پہنچ گئے۔

قبل ازیں انہوں  نے غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال اور صیہونی جرائم کو روکنے کی کوششوں کے تحت لبنان، شام، سعودی عرب، قطر، عراق، عمان، اردن اور مصر کا دورہ کیا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے سفارتی کوششوں کے دوران مذکورہ ممالک کے اعلی حکام سے صلاح مشورہ اور تبادلہ خيال کیا۔    

استنبول وزیر خارجہ کے علاقائی دورے کی نویں منزل ہے۔