ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی علاقائی ملکوں کے ساتھ سفارتی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر 14 اکتوبر کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطان عمان کے وزیر دربار سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا، علاقے کے حالات کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور علاقے پر جنگ اور بے ثباتی مسلط کرنے کی روک تھام کی کوششیں بڑھادینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر خارجہ اور عمان کے وزیر دربار نے اس ملاقات میں صیہونی حکومت کی جارحیتوں اور غزہ و لبنان کے عوام کی نسل کشی کو علاقے میں بدامنی اور بے ثباتی کا اہم ترین عامل قرار دیا اور عالمی برادری سے صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور جرائم کا سلسلہ فوری طور پررکوانے کا مطالبہ کیا۔