بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ یمنی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون یونٹ کے تعاون سے بحیرہ احمر میں امریکی آئل ٹینکر OLYMPIC SPIRIT کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور 2 ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحر ہند میں ST JOHN نامی ایک اور جہاز پر بھی کروز میزائل سے حملہ کیا۔
یحییٰ سریع کے مطابق، مذکورہ جہاز پر حملہ اس کی ملکیتی کمپنی کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر سفر پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پٹی اور لبنان کے خلاف جارحیت کے مکمل خاتمے تک صیہونی حکومت کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی۔