تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی جنگ افروزی کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے عملی کو علاقائی امن واستحکام کے لئے سنجیدہ خطرات کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  سلامتی کونسل کا یہ طرز عمل بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے سنجیدہ نتائج کا حامل ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غاصب صیہونی حکومت کی فوجی جارحیتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے،ان کا سلسلہ فوری طور پر بند کرانے اور غاصب  حکومت کو جواب دہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینی عوام  کی نسل کشی،لبنان پراس کی وسیع جارحیتوں اورشام پر حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےاس صورت حال کے جاری رہنے نیز اسرائیل کی صیہونی حکومت کی جنگ افروزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی اور بے عملی کو بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے سنجیدہ نتائج کا حامل قرار دیا۔  

ترجمان وزار خارجہ نے عرب اور غیر عرب اسلامی ملکوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیتوں کو اس حکومت کی مہم جویانہ اور توسیع پسندانہ طینت کا ثبوت قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غاصب صیہونی حکومت کے تمام جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لئے  امریکا اور اس کے سبھی مغربی حامیوں کو جواب دہ قرار دیا ۔