تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور نسل کشی کو روکنے کے لئے بین الاقوامی حمایت اور یکجہتی کے لئے دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کی ضروت پر زور دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی ہامانہ  نے ہفتے کے روز ایکس  پر لکھا: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شام کے وزیر خارجہ بسام الصباغ کے کے مفید ملاقات کی۔

انہوں نے کہا: اس ملاقات میں دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں  اور  خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ  فریقین نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کی نسل کشی اور لبنان کے خلاف اس کی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی حمایت و  یکجہتی کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔