ا رنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کو نیویارک میں کویت کے ولی عہد صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات میں باہمی روابط میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم کویت کو دوست اور برادر ملک سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ روابط کا فروغ ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر ایران نے علاقائی ملکوں کی ترقی اور پیشرفت کے لئے علاقے میں امن کی ضرورت پر زور دیا ۔
ڈاکٹر پزشکیان نے غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور غزہ نیز لبنان کے خلاف اس کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی ملکوں کو متحد ہوجانا چاہئے۔
کویت کے ولی عہد صباح خالد الحمد الصباح نے بھی صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعاون اور روابط میں فروغ پر زور دیا۔
کویت کے ولی عہد نے اسی کے ساتھ غزہ کے مظلوم عوام اور لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی۔