اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ اور یورپ کی لغت میں وہ لوگ اور گروہ جو اپنی سرزمین، گھر، خاندان اور انسانی شرافت کے دفاع میں ایسی غیر ملکی قابض فوج سے لڑ رہے ہیں جو بچوں اور خواتین کے قاتل ہیں، وہ دہشت گرد ہیں، اور جو بھی اس قابض فوج کے مقابلے میں مظلوم قوم کی حمایت کرتا ہے وہ دہشت گرد ہے! لیکن 10 مہینوں میں 40,000 سے زیادہ لوگوں کا قتل کرنے والی حکومت، جن میں سے تقریباً 10,000 بچے ہیں نہ صرف دہشت گرد نہیں ہے، بلکہ حوصلہ افزائی اور ہر قسم کی سیاسی، دفاعی، فوجی اور ہتھیاروں کی حمایت کی مستحق ہے!
انہوں نے کہا کہ مغرب نے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنی عزت اور وقار کھو دیا ہے اور اخلاقی و تہذیبی زوال کا شکار ہے۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2024 - 14:04
تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغرب نے غزہ کے خلاف جنگ میں اپنا وقار اور عزت کھو دیا ہے اور وہ اخلاقی اور تہذیبی تنزلی کا شکار ہے۔