تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ حسینی(ع) کے موقع پر مظلوم فلسطینی بچوں اور خواتین کی حمایت کریں اور مقبوضہ بیت المقدس پر قابض صیہونی دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو رسوا کریں۔

ناصر کنعانی نے سوشل نیٹ ورک پر عاشورہ حسینی (ع) کے موقع پر تمام مسلمانوں، شیعوں اور دنیا کے آزاد لوگوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ امام حسین علیہ السلام، خدا پرستی کے علمبردار، اعلیٰ ترین اخلاق، بہترین انسانی خوبیوں اور دنیا کے ظالموں اور شیاطین کی بغاوتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والی شخصیت ہیں۔

کنعانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشورہ حسینی (ع) پر عاشورہ ثقافت کے فروغ اور امام حسین (ع) کی آواز پہ لبیک کہنے والے اور اس وقت کے یزیدیوں کی تکذیب کرنے والے قابل فخر ساتھیوں کی طرح فلسطینی خواتین و بچوں پر صیہونی ظلم اور اسرائیل کے شیطانی اور دہشت گرد تشخص کو بدنام کرنے والے اور اس مجرم حکومت کے حامیوں کو رسوا کریں۔

آخر میں انہوں نے لکھا: "ہم حسینی ہیں