بریگیڈیئر جنرل سریع نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر میں ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی جہاز کو یمنی فوج کی گائیڈڈ بوٹس (شہپاد) نے دوسری بار نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بحر ہند میں ایک اور جہاز STOLT SEQUOIA کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جہازوں پر حملہ اس لیے کیا گیا کہ ان کا تعلق ان کمپنیوں سے ہے جنہوں نے صیہونی حکومت کی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی کی خلاف ورزی کی تھی۔