تہران-ارنا- ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اظہار برائت خاص طور پر امریکہ سے بیزاری کا اظہار، حکومتوں کے قول و فعل میں نمایاں ہونا چاہیے اور جلادوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کر دیا جانا چاہیے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے: مناسک حج اللہ سے تقریب کے لئے  پسندیدہ کوشش کے ساتھ ہی جہاد بالنفس، اسلام کے دشمنوں سے برائت ، شیطان سے بیزاری اور شیطان و شیطان صفت لوگوں کو" رمی" کرنا بھی ہے ۔

انہوں نے کہا: حج ابراہیمی کا فلسفہ اور مناسک حج پوری دنیا کے مسلمانوں کو یہ سکھاتا ہے کہ حقیقی دنیا میں وہ کس طرح سے شیطان اور شیطانی صفات کے حامل لوگوں سے اظہار بیزاری کریں۔

انہوں نے کہا: جس طرح سے رہبر انقلاب اسلامی کے اس سال کے پیغام میں حج میں غزہ کے المیہ کے ذکر کے ساتھ کہا گیا ہے، اس سال کی برائت حج اور اس کے مناسک تک ہی محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اس کا دائرہ مختلف ملکوں، شہروں اور مسلم آبادیوں اور پوری دنیا میں پھیل جانا چاہیے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے اظہار برائت خاص طور پر امریکہ سے بیزاری کا اظہار، حکومتوں کے قول و فعل میں نمایاں ہونا چاہیے اور جلادوں کے لئے عرصہ حیات تنگ کر دیا جانا چاہیے۔