اس ملاقات میں سید حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ، شہید سید عباس موسوی کی بیٹی سیدہ بتول موسوی اور حزب اللہ لبنان کی پانچ ارکان موجود تھیں۔
اس موقع پر حزب اللہ کے سربراہ کی جانب سے شہید آیت اللہ رئیسی کی بیگم اور ان کی بیٹیوں کو تعزیتی پیغام پیش کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سید حسن نصراللہ کی بیٹی نے شہید سید ابراہیم رئیسی کی شخصیتی، انتظامی اور اخلاقی خصوصیات پر روشنی ڈالی اور کہا اخلاص، ولی فقیہ کی تابعداری، ایمان، عوام کی خدمت اور حزب اللہ سمیت استقامتی محاذ کی مستقل حمایت پر زور دینا وہ خصوصیات تھیں جس پر شہید رئیسی ہمیشہ زور دیا کرتے تھے۔
زینب نصراللہ اور سیدہ بتول موسوی نے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شخصیت اور طرز زندگی پر کتابوں کی اشاعت اور انہیں دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
یاد رہے کہ ہردل عزیز، صدر ایران، سید ابراہیم رئیسی 19 مئی کو جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کے افتتاح کے بعد تبریز شہر کی جانب جا رہے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس واقعے میں صدر رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے چند دیگر ساتھی شہید ہوگئے۔ واقعے کی انویسٹیگيشن اس وقت جاری ہے۔