شہید سید ابراہیم رئیسی
-
پاکستانشہید رئیسی کے دورہ میں ہونے والے معاہدوں کو ایران کی نئی حکومت کے ساتھ آگے بڑھائيں گے، پاکستانی وزیر خارجہ
اسلام آباد - ارنا - پاکستان کے وزیر خارجہ نے جیو اکنامک نقطہ نظر اور اقتصادی ڈپلومیسی پر ملک کی توجہ پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم تہران میں نئی حکومت کے ساتھ آنجہانی ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر مشترکہ معاہدوں کو آگے بڑھائيں گے ۔
-
اقوام متحدہ میں شہید صدر رئیسی کی یاد تازہ کی گئی:
عالم اسلامایران کے مرحوم صدر رئیسی اور وزیر خارجہ کے اقدامات تاریخی تھے، ان کی قدردانی کرتے ہیں: اقوام متحدہ میں او آئی سی کے نمائندے کا بیان
نیویارک/ارنا- اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے کی حیثیت سے شہید صدر رئیسی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کے اقدامات کی قدردانی کی۔
-
سیاستحکومت شہید رئیسی کی راہ پر گامزن ہے: عبوری صدر مخبر/ بحرانوں نے ایران کو مستحکم بنا دیا ہے: بشار اسد
تہران/ ارنا- عبوری صدر محمد مخبر نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کے موقع کہا کہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے افسوسناک حادثے کے باوجود، ایران مستحکم انداز میں مستقبل کی جانب اسی راہ پر گامزن ہے جسے شہید رئیسی نے روشن کیا تھا۔
-
سیاستصدر رئیسی نے ایک خطرناک دور سے ایران کو بحفاظت گزار دیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل
نیویارک/ ارنا- صدر شہید سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہیدوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک ایسے پیچیدہ دور سے ایران کو بحفاظت گزارا ہے جس میں ملک، پورا علاقہ بلکہ پوری دنیا الجھی ہوئی تھی۔
-
عالم اسلامحزب اللہ کے سربراہوں کی بیٹیوں نے صدر شہید کے گھروالوں سے ملاقات کی
تہران/ ارنا- حزب اللہ لبنان کے موجودہ سربراہ سید نصراللہ اور سابق شہید سربراہ سید عباس موسوی کی بیٹیوں نے شہید صدر سید ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سید حسن نصراللہ کا تعزیتی پیغام انہیں پیش کیا۔
-
عالم اسلامایران اور سوڈان میں دونوں ممالک کے سفارتخانوں کی بحالی کی رفتار تیز ہوگی
تہران/ ارنا- سوڈان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران اور خرطوم نے سفارتخانوں کی بحالی کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
-
سیاستصدر کی عوامی تشییع، دنیا بھر کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا واضح پیغام تھا
تہران/ ارنا- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گزشتہ بدھ 22 مئی 2024 کو شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی رہائشگاہ پر تشریف لے گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ آپ نے اس موقع پر مرحوم صدر کو اسلامی انقلاب کے اقدار کا مظہر قرار دیا۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ عوام نے اپنے شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرکے دنیا بھر کو اسلامی جمہوریہ ایران کا واضح پیغام دے دیا۔
-
دنیاعرض تعزیت کے لئے ایران کے سفارتخانوں میں سفیروں، شخصیات اور عوام کی مسلسل آمد و رفت برقرار ہے۔
لندن/ ارنا- لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں گزشتہ چند روز سے دیگر ممالک کے سفیروں، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات کی مسلسل آمد و رفت برقرار ہے۔
-
دنیااقوام متحدہ کی جانب سے شہید آیت اللہ رئیسی کے لئے تعزیتی پروگرام منعقد ہوگا
نیویارک/ ارنا- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے آئندہ ہفتے ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر سانحے کے شہیدوں کے لئے ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
-
تصویرشہید ایرانی صدر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شریک غیر ملکی حکام کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقاتیں
تہران (ارنا) شہید ایرانی صدر کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شریک غیر ملکی حکام نے آج بروز بدھ (22 مئی 2024) کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی۔