ہلال احمر کے سربراہ کے معاون خصوصی سعید اوحدی نے العالم چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی عوام کی جانب سے اب تک 10,000 ٹن خوراک، ادویات، روزمرہ کی اشیاء اور تقریباً 190 بلین تومان نقد امداد فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے غزہ بھیجی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ"خدا کے فضل سے، ہم غاصب حکومت کے تمام تر دباؤ کے باوجود کامیابی کے ساتھ ان راستوں سے غزہ تک امداد پہنچانے میں کامیاب ہو گئے جن کا منصوبہ کچھ ممالک کی مدد سے بنایا گیا تھا۔"