ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، کاظم غریب آبادی نے جمعرات کے روز بتایا کہ چیف جسٹس کے صوبہ ہرمزگان کے دورے کے دوران، 28 پاکستانی شہری جو ایرانی پانیوں کے حدود میں غیر قانونی داخلے اور غیر قانونی ماہی گیری کے جرم میں ایرانی جیل میں بند ہیں، انکی سزا میں کمی کے ساتھ انکو رہا کردیا جائے گا۔
غریب آبادی نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کے فریم ورک میں پاکستان میں قید ایرانی شہریوں کو رہا کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایران اور پاکستان میں زیر حراست دونوں ممالک کے قیدی افراد اپنے اپنے ملک واپس نہیں پہنچ جاتے۔۔