جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل، سینیٹر عبدالغفور حیدری نے اس سوال کے جواب میں کہ "ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟" کہا کہ ہم دو ہمسایہ اور برادر ملک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر بدقسمتی سے، ماضی میں، ہم نے اپنے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کا یہاں آنا حوش آیند ہے۔
عبدالغفور حیدری نے تاکید کی کہ یہ دورے جاری رہنے چاہئیں، اس سے غلط فہمیاں کسی حد تک دور ہو جائیں گی، اور دنیا کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو نیک شگون سمجھتے ہیں، بالخصوص موجودہ وقت میں جب فلسطینی قوم کو صیہونی حکومت کے جرائم کا سامنا ہے اور ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔