تہران (ارنا) صیہونی ٹی وی چینل 12 نے ایران کے صوبہ اصفہان میں صیہونی حکومت کے حالیہ ناکام اقدام پر میڈیا اور ایرانیوں کے ردعمل کو طنزیہ مذاق قرار دیا۔

صیہونی ٹی وی چینل 12 نے اصفہان میں صیہونی حکومت کے حالیہ ایران مخالف اقدام کا خود بھی مذاق اڑایا ہے۔

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کی جانب سے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی کمزور کارکردگی پر طنز کے بعد صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بچگانہ حرکت کے بعد ایرانی ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔

چینل 12 نے کہا کہ اصفہان پر مائیکرو پروسیسرز ڈرون  حملے کے بعد  اس معاملے کے بارے میں بین گویر کا ٹوئیٹ ایرانی اخبارات کے صفحہ اول کی سرخی بن گیا اور ایرانیوں نے اسرائیل کے ردعمل کا مذاق اڑایا۔