کابینه کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید ابراہیم رئيسی نے آپریشن کی درستگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف آپریشن میں ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت کا شاندار جلوہ پیش کیا گيا۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ عسکری طاقت اور سفارت کاری کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا مظہر تھا۔
صدر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر عسکری محکموں اور وزارت خارجہ کے درمیان بہت اچھا رابطہ قائم ہوا اور ہم نے فیلڈ فورسز اور کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے درمیان بہترین تعاون کا مشاہدہ کیا۔