ارنا کے مطابق ناصر کنعانی نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا کہ صیہونی حکومت کی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اسحاق بریک نے معاریو اخبار کے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ لوگوں سے زیادہ دیر تک جھوٹ نہیں بول سکتے۔ ہم نہ صرف حماس کے ساتھ جنگ ہار گئے بلکہ ہم نے دنیا میں اپنے اتحادیوں کو کھو دیا۔ حماس کی مکمل تباہی کا ہدف ہمارے منصوبوں کی فہرست سے نکل گیا ہے اور ہم اپنے قیدی بھی واپس نہیں لے سکے۔
صیہونی حکومت نہ صرف غزہ کی پٹی میں جنگ ہار چکی بلکہ اس نے اپنا مستقبل بھی ہمیشہ کے لیے کھو دیا ہے۔ صیہونی حکومت کو عالمی رائے عامہ میں بھی کوئی جگہ نہیں مل رہی۔
اس جعلی اور جنگی جنون میں مبتلا حکومت نے 5 ماہ میں غزہ کی پٹی میں 22 ہزار خواتین اور بچوں سمیت 31 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مگرہر فلسطینی کی شہادت نے مسئلہ فلسطین کو مزید اجاگر کردیا اور دنیا اور رائے عامہ میں اپنی جگہ مضبوط کرلی۔