عدلیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے سویڈن کی ایک کمپنی خاص بیماری " ای بی " میں مبتلا لوگوں کے لئے ضروری دوائيں ایران کو نہيں دے پائي جس کی وجہ سے بیماروں نے ذہنی و جسمانی نقصان کے بعد تہران کی اس عدالت میں امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
اسی بنیاد پر مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے امریکی بحری جہاز (ADVANTAGE SWEET ) کے تیل کو ضبط کرنے کا حکم دیا جو خلیج فارس سے گزر رہا تھا اور سیکوریٹی افواج نے اس بحری جہاز کو ضبط کر لیا جس کے بعد بحری جہاز سے تیل خالی کرنے کے احکامات بھی صادر کر دیئے گئے۔
اس تیل کی قیمت 50 ملین ڈالر سے زائد بتائي جا رہی ہے۔