سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی گولان کی طرف راکٹ داغے جانے کے جواب میں شامی فوج کے ہتھیاروں کے ڈپو کو توپ خانے سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
میڈیا ذرائع نے جمعے کی رات اطلاع دی کہ تل ابیب نے شام کے علاقوں کو میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
شام میں مقیم المیادین کے رپورٹر نے بتایا کہ صیہونی فوج نے شام میں مغربی درعا کے مضافات میں واقع وادی الیرموک کو توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل بھی جنگی جنون میں مبتلا صیہونی فوج دمشق پر راکٹوں اور لڑاکا طیاروں سے متعدد بار حملے کرتی رہی ہے جنہیں زیادہ تر دمشق کے فضائی دفاع کی بروقت مداخلت سے پسپا کر دیا جاتا ہے۔ تاہم شامی حکومت نے متعدد بار اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خطوط بھیج کر ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں روکنے کی اپیل کی ہے۔