میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے جنوبی غزہ پر اسرائيل کے ممکنہ حملے رکوانے سے متعلق جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کی جانے والے تازہ پٹیشن پر برھمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حماس کی خدمت اور اسرائيل کو دفاع کے حق روکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے منگل کو بین الاقوامی عدالت انصاف سے اس بات کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ آیا رفح شہر پر حملے کے اسرائیلی منصوبے کے پیش نظر اس شہر میں فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے تازہ ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے یا نہیں؟
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعہ 9 فروری کو فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ رفح شہر سے فلسطینی شہریوں کو بے دخل کرنے منصوبہ تیار کرے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل آنے والے دنوں میں رفح پر بڑے حملوں کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری طرف تحریک مزاحمت نے مختلف محاذوں پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوج کو ناقابل تلافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔