المسیرہ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور یمن پر امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے جواب میں، برطانیہ کے تیل بردار بحری جہاز مارلین لونڈا کو خلیج عدن میں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل نشانے پر لگے اور بحری جہاز میں آگ لگ گئي۔
اس سے قبل خبروں میں بتایا گیا تھا کہ خلیج عدن میں 60 میل جنوب مشرق ميں ایک حادثہ ہوا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کی حمایت ميں صیہونی حکومت سے متعلق ہر بحری جہاز کو نشانہ بنائيں گے جو بحیرہ احمر سے گزرے گا اور یہ سلسلہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے رکنے تک جاری رہے گا۔
امریکہ اور برطانیہ نے یمنی مسلح افواج کے آپریشن کو روکنے کے لئے یمن پر حملے شروع کر دیئے ہيں۔