ایسنا کے مطابق، محسن رضایی نے اپنے X سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملہ غزہ جنگ کی خود ساختہ دلدل سے خود کو نکالنے کے لیے ڈوبتے ہوئے انسان کی جدوجہد کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکہ بحیرہ احمر میں اس طرح ڈوب رہا ہے جیسے فرعون دریائے نیل میں ڈوبا تھا۔
امریکہ اور برطانیہ نے 12 جنوری 2024 کی صبح یمنی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔
یمنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے متعدد صوبوں کو 73 بار نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 فوجی شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔