ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یمن کے متعدد شہروں پر جمعرات اور جمعے کی شب کیے جانے والے امریکی اور برطانوی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے ایک خود سرانہ اقدام، یمن کی خودمختاری اور ارضی سالمیت نیز بین الاقوامی قوانین و ضابطوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خود سرانہ اقدامات کا خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کو ہوا دینے کے علاوہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مناسب ردعمل اور ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے خطے میں جنگ، عدم استحکام اور بدامنی کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کرے۔