ارنا کے مطابق، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزپ بورل نے حسین امیرعبداللہیان سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے صوبہ کرمان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی۔
انھوں نے متاثرہ خاندانوں، ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اس بات چیت میں حسین امیرعبداللہیان نے جوزپ بورل کی ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے موثر کردار کی ضرورت پر زرو دیا۔
اس گفتگو میں غزہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔