اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق مفتی اعظم پاکستان و شیخ الاسلام محمد تقی عثمانی نے دوجہ میں حماس کے رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے۔
مفتی اعظم پاکستان نے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ مالی و سیاسی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا: عالم اسلام کے حکام کو فلسطینی مجاہدوں کی حمایت کے لئے اسرائیلی حکومت کے خلاف ایک فوجی محاذ بنانا چاہیے۔
انہوں نے صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کی پاکستان کے عوام کی جانب سے حمایت جاری رہنے پر زور دیا اور اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ہر سازش کی شدت کے ساتھ مذمت کی۔
تقی عثمانی نے حالیہ ہفتوں میں اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہروں میں اپنی تقریروں میں کہا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے ہمیں دو ریاستی راہ حل کسی بھی قیمت پر منظور نہيں ہے۔
انہوں نے کہا: دنیا کے کچھ ملکوں کے حکام اور حکومتيں یہ جان لیں کہ فلسطینیوں کے قریب صیہونیوں کے لئے ایک ملک کی تشکیل، لاحصل راہ حل ہے اور یہ نہيں بھولنا چاہیے کہ اسرائیل ایک نا جائز اور جعلی حکومت ہے۔
غزہ سے الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد سے ہی پاکستان کی جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دوحہ کا سفر کرکے حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور فلسطینی مزاحمتی فرنٹ کے شجاعانہ آپریشن کی تائيد کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کی اپنی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔