اجراء کی تاریخ: 26 دسمبر 2023 - 16:06

تہران (ارنا) ایران کے نائب وزیر خارجہ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ترکی کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کے کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سید ابراہیم رئیسی کے دورہ ترکی کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے صدر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو دوستانہ، تاریخی، مذہبی اقدار اور مشترکہ مفادات پر مبنی قرار دیا۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ ایران اور ترکی اسلامی دنیا کے دو اہم اور بااثر ممالک کے طور پراسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کا نمونہ ہیں۔

سید رئیسی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ غزہ کے عوام کا قاتل ہے، غزہ کے مستقبل میں امریکی مداخلت کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا تسلسل قرار دیا۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ہولناک جرائم میں امریکیوں کے تعاون اورغزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام  کو اقوام عالم کی نظر میں امریکی حکومت کی بدنامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، اور امریکیوں کو مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور اس سلسلے میں ان کا کوئی بھی اقدام ناکامی سے دوچار ہوگا۔

ترکی کے صدر نے تہران اور انقرہ کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

ایران کے صدر رجب طیب اردغان کی باضابطہ سرکاری دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔