ارنا کے فارن پالیسی رپورٹر کے مطابق، ناصر کنعانی نے ہفتہ (23 دسمبر) کو"فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس" کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مظلوم فلسطینی قوم کے لیے بین الاقوامی حمایت کو تقویت دینا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملوں کو مکمل طور پر بند کرنے اور غزہ کی ناکہ بندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے لیے بین الاقوامی انسانی امداد بھیجنے کی حوصلہ افزائی کے لیے دباؤ بڑھانا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران، ممتاز سیاسی، مذہبی، مفکرین اور میڈیا شخصیات شریک ہیں۔
کنعانی نے اس اجلاس کے انعقاد کا فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی مزاحمت کی حمایت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوششوں کے تسلسل کے تناظر میں جائزہ لیا اور کہا کہ صیہونیوں کے جنگی جرائم اور غزہ کے عوام کی نسل کشی کو فوری طور پر بند کیا جانا ضروری ہے۔