المیادین نیٹ ورک کے مطابق، شام میں کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔
ابھی تک کسی فریق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن امریکی اڈے گزشتہ چند ہفتوں سے عراقی اسلامی مزاحمتی حملوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
گزشتہ دنوں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی ڈرون، راکٹ اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
فلسطین بالخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور وحشیانہ حملوں اور ان حملوں میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد عراق کی اسلامی مزاحمت نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔