فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے غزہ میں 10 لاکھ بچوں کی صیہونی دہشتگردوں کی بمباری کی زد میں آنے پرتشویش کا اظہار کیا۔
یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تمام بچوں، ان کے خاندانوں اور ان کی مدد کرنے والی انسانی تنظیموں کے عملے کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
دریں اثنا، اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما پہکے نے بتایا کہ ایجنسی کا غزہ میں ان کی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹیم کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے تحفظ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے اہلکار نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی 21 دنوں میں خوفناک واقعات سے گزر چکے ہیں اور اب انہیں خوفناک بمباری کا سامنا ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔