ارنا کے مطابق اس اجلاس میں اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخلہ، حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری، عوامی محاذ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل مزہر، جھاد اسلامی پولیٹیکل بیورو کے رکن علی ابو شاہین اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران شریک تھے۔
اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال، فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی دشمن کے مجرمانہ اقدامات کی روک تھام، خاص طور پر اس حکومت کی جانب سے مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکیوں، مسجد الاقصی پر مسلسل حملوں، اور اس کے خلاف ہونے والے حملوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں قابض حکومت کی جانب سے فلسطینی اراضی کو ضم کرنے کی کوششوں اور نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں غور و خوص کیا گیا۔
مزاحمتی تنظیموں کے رہنماؤں نے صیہونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی پرحملوں کے اعلانات کو فلسطینی قوم کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا اس کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم ظاہر کیا۔
اجلاس میں بعض ممالک کی طرف سے قابض حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی۔