ارنا کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران میں امریکی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور اسلامی جمہوریہ کی وزارت اطلاعات کے خلاف پابندیوں کا اعلان بھی کیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران سے 5 امریکی قیدیوں کی رہائی کو امریکی حکومت کی کامیابی قرار دیا اور ایران میں زیر حراست امریکی قیدیوں کی رہائی میں مدد کرنے پر قطر، عمان، سوئٹزرلینڈ اور جنوبی کوریا کی حکومتوں کا شکریا ادا کیا۔
امریکہ کے صدر نے کہا کہ میں خاص طور پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کئی مہینوں کی سخت سفارتی کوششوں کے بعد اس معاہدے کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔
جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ خطے میں ایران کی سرگرمیاں اشتعال انگیز ہیں۔ انہوں نے امریکی پاسپورٹ رکھنے والے تمام لوگوں سے گزارش کی کہ وہ ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔