سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے لکھا ہے: سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کی جانب سے دو الگ الگ خطوط دریافت ہوئے ہيں۔
اخبار کے مطابق ان خطوط میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں توسیع کی راہوں پر بات کی گئي تھی ۔
رپورٹ کے مطابق یہ خطوط سعودی عرب کے نائب وزير خارجہ ولید بن عبد الکریم الخریجی نے ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا عنایتی سے ملاقات میں دریافت کئے۔
اس ملاقات میں سعودی عرب کے نائـب وزير خارجہ الخریجی نے ریاض میں ایران کے سفیر کے مشن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔